ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض نے اپنا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا۔
عمران ریاض نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلے نام پی این آئی ایل لسٹ سے خارج کرکے اب پی ایل سی میں شامل کر دیا گیا،بلا جواز طور پر پاسپورٹ کنٹرول میں نام شامل کرنا آئین کے منافی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے اس عمران ریاض کا نام پی سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔