ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سینئر صحافی عمران ریاض خان کی پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے عمران ریاض خان کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا ۔
عدالت نے حکم دیا ہے جوڈیشل سائیڈ پر معاملے کو دیکھا جائے، عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔
عمران ریاض کے وکیل نے استدعا کی کہ عمرے پر جانا ہے اگر آج ہی سماعت کرکے آرڈر فرما دیا جائے ، ادارے والے کہتے ہیں کہ عمران ریاض خان کا نام پی این ایل آئی لسٹ میں شامل ہے،لسٹ فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے درخواست کے ساتھ نہیں لگا سکے،خط لکھا اور ای میلز بھی کیں لیکن لسٹ فراہم نہیں کی گئی ۔
عدالت نے عمران ریاض سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے باہر جانے کی کوشش کی جس پر آپ کو روکا گیا، جس پر عمران ریاض نے کہا کہ جی پہلے گیا لیکن ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ۔