عمران ریاض کی حالت کیسی ؟ بڑا بیان سامنے آگیا

0
165

اسلام آباد : (ہاٹ لائن نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی صحت کے حوالے سےانتہائی اہم بیان جاری کردیا ۔

سوشل سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمران خان کے وکیل نے کہاہے کہ صحافی عمران ریاض خان خیر و عافیت سے گھر پہنچ گئے ہیں ، ان کے ایک قریبی دوست سے بات ہوئی ہے ان کے مطابق عمران ریاض بالکل ٹھیک ہیں،نعیم حیدر پنجوتھا کے نے پوچھا کہ عمران ریاض کمزور تو نہیں تو دوست نے بتایا کہ تھوڑا فرق ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں ، ڈاکٹر سے چیک اپ کروانےکے بعد وہ لوگوں سے ملاقات کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈٹ کے کھڑے ہیں کپتان کیساتھ۔

یاد رہے کہ صحافی عمران ریاض چار ماہ بعد بازیاب ہو کر آج اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

Leave a reply