79

‏عمران خان ہر جلسے میں یوں کھڑے ہوتے ہیں جیسے مسیحا ہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ہر جلسے میں یوں کھڑے ہوتے ہیں جیسے مسیحا ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال سے ملک کو لوٹا گیا اور بے دردی سے لوٹا گیا، ایک اسکیم متعارف کروائی گئی اور اسکے تحت چھوٹ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اور انکے شوہر نے خوب پیسہ کمایا، بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، ٹرانسفر پوسٹنگ پر کروڑوں کا ریٹ لگایا گیا ہے جس کے طعنے بانے بنی گالہ سے ملتے جلتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں جو ہوا آج اہم فیصلہ ہوا ہے، ہم پنجاب اینٹی کرپشن میں عثمان بزدار اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کریں گے، ‏فرح گوگی بنی گالہ کے ذریعے پنجاب پر حکومت کرتی رہی، ‏فرح گوگی اور ان کے خاوند کو عمران خان نے فرار کروایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ‏یہ سب تحقیقات سے بچنے کے لیے کیا گیا،‏32کروڑ سے آگے اربوں کی کہانی ہے، عثمان بزدار اور دیگر نے ‏پچھلے ساڑے 3 سال میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ‏ایمنسٹی اسکیم سے انہوں نے 32 کروڑ روپے وائٹ کیا، ‏ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی حتمی منظوری وزیراعظم نے دی، ‏ان کے شب و روز بنی گالہ میں گزارتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں