عمران خان کے گھر پی ٹی آئی کارکنان کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی 29

عمران خان کے گھر پی ٹی آئی کارکنان کی فائرنگ سے مقامی شخص زخمی

بنی گالہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ سے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر سکیورٹی پر مامور پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا. فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز روڈ کراس کرتے ہوئے تلخ کلامی کے باعث پیش آیا جوکہ پولیس کے مطابق کار سوار مثل خان اور عارف مروت کی راہگیر ولید عباسی سے تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے بعد مثل خان نے گاڑی سے نکل کر ولید عباسی پر فائر کر دیا. فائرنگ آٹو میٹک اسلحے سے کی گئی اور گولی ولید عباسی کی ٹانگ پر لگی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائر کرنے کے بعد ملزمان گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر لے گئے. پولیس کے پہنچنے کے بعد ملزمان کو باہر نہ آنے دینے کے لیے پھرپور مزاحمت کی گئی تاہم پولیس نفری آنے کے بعد ملزم مثل خان کو گاڑی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر ولید عباسی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بنی گالہ میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں