29

عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں:منظور وسان

کراچی(ہاٹ لائن نیوز )رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مصیبت کے مہینے ہیں۔
ایک بیان میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کا مستقبل کہیں دکھائی نہیں دے رہا، جنہوں نے لاڈلے خان کو جہاں سے پک کیا تھا اسے وہیں واپس بھجوایا جا رہا ہے، انکے دن پورے ہوچکے ہیں اور وہ پھنس گئے ہیں، جب بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو عمران خان پشاوریا کسی اور جگہ پناہ لیتے ہیں، انہوں نے کبھی جیل یاترا کی ہی نہیں۔ پی پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی موومنٹ چلی تھی تو وہ صرف چار روز کیلئے جیل گئے تھے، عمران میرے ساتھ 2002 میں ممبر قومی اسمبلی رہے ہیں، وہ کہتے تھے وسان صاحب آپ لوگ جیل میں کس طرح دن گزار لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے اگر میں جیل جاؤں توخودکشی کرلوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں