عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع

0
81

ہاٹ لائن نیوز : بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے بانی وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے گئے اور ان پر دستخط کروائے ۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان میانوالی، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

Leave a reply