2

عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ہاٹ لائن): پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے ٹیریان سے متعلق تردید کرتے تھے، عمران خان اب ٹیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے، عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟ اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں