13

عمران خان کی حمایت کرنیوالی 2 اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں بریت کی حمایت کرنے والے دو پراسیکیوٹرز کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے دونوں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عامر سلطان گورایا اور فاخرہ عامر سلطان انسداد دہشت گردی عدالت کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تھے۔
دونوں پبلک پراسیکیوٹرز نے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کی پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں بریت کی حمایت کی تھی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کی بریت کی حمایت کرنے پر دونوں پراسیکیوٹرز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے خط لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں