عمران خان کی اپیلوں پر سماعت نوٹسز جاری

0
51

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کوکل کیلیے نوٹس جاری کر دئیے ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےسماعت کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ پیش ہوئےتھے ۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی این اے 122 لاہور اور 89 میانوالی سے انتخاب کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں،دونوں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے میں توشہ خانہ کا الزام ایک جیسا ہے،این اے 122 میں تائید کنندہ کا حلقہ سے نہ ہونے کا الزام لگایا گیا،قانون کے مطابق دو سال سزا پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا سکتے ہیں ، این اے 89 میں توشہ خانہ سزا کے علاؤہ کوئی الزام نہیں ہے،توشہ خانہ میں سزا اخلاقی پستی کو بنیاد بنا کر سزا سنائی گئی،عدالتی فیصلوں میں اخلاقی پستی کی کوئی تشریح موجود نہیں ہے ۔

عدالت کا الیکشن کمیشن سے استفسارکیا کہ کیا درخواست گزار کو اخلاقی پستی پر سزا سنائی گئی اور کتنی سزا سنائی گئی؟

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نقظہ پر عدالت کی معاونت کروں گا،درخواست گزار کو دو سزائیں سنائی گئی ہیں ۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے توشہ خانہ کی سزا کے دلائل پر انحصار کیا ہے۔

Leave a reply