عمران خان کیسز کے حوالے سے اہم پیشرفت

0
187

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ، فل بینچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی ۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ۔

فل بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ، سنگل بینچ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی ۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے ۔

Leave a reply