45

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑسے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
سیشن جج کامران بشارت مفتی اور عبدالغفور کاکڑ نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق مقدمات کی الگ الگ سماعت کی، سابق وزیراعظم عمران خان اپنے وکیل بابراعوان اورپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پرایف ایٹ کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، عدالت نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 6 جولائی تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں