عمران خان کو اہم ہدایت جاری کر دی گئی

0
94

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو سائفر کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے 28 نومبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو اعتراض ہے کہ درخواست میں استدعا کو درست طریقے سے نمٹایا نہیں گیا، جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ آپ خود کو عبوری حکم کے خلاف درخواست تک محدود رکھیں، اب میں ہر اعتراض دور نہیں کرسکتا۔

عدالت نے کہا کہ اعتراض ہوا ہے کہ درخواست نامکمل ہے، اسے دیکھ لیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو باقی اعتراضات دیکھ کر دور کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply