106

عمران خان کو آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران ابوجہل کو آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو معاشی تباہی اور اغیار کی غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا عمران مافیا سازش منترہ الاپ کر اپنے قومی جرائم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران ابوجہل کو لوٹ مار، اقربا پروری، ناانصافیوں آئین شکنی اور نااہلی کا حساب دینا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگلا لاٸحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں