عمران خان کتنےحلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

0
93

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، بانی پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کارکنوں کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جیل میں پی ٹی آئی رہنماوں کو امیدواروں پر ترجیح دی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم ہر صورت 8 فروری کو الیکشن چاہتے ہیں، انشاء اللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافی کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے الیکشن کمشنر کو ہٹانے کی تجویز پر ان کا کیا موقف ہے؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سیاسی مرحلہ ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم الیکشن میں تاخیر کے لیے کوئی کارروائی نہیں چاہتے، میں کہتا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

Leave a reply