عمران خان کا ڈونلڈٹرمپ کیس سے کیا تعلق ؟

0
157

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے چیرمین پیمرا کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا نے دلائل دئیے ۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وقاص میر پیش ہوئے ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ چیرمین پی ٹی آئی کے نام پر ابھی بھی بیپ آ رہا ہے، ٹی وی چینلز کو اس حوالے سے کون ہدایات دیتا ہے؟ کیا اس حوالے سے پیمرا ہدایت دیتا ہے یا کوئی اور ؟

وکیل پیمرا نے عدالت میں کہا کہ ہم فراہم کی گئی یو ایس بی کو سن لیں گے اور جواب جمع کروا دیں گے،۔

وکیل وفاقی حکومت کا عدالت میں کہنا ہے کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کیس سے کیا تعلق ہے ؟

وکیل احمد پنسوتا نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ملک میں الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ کیا الیکشن ہورہے ہیں ؟

وکیل احمد پنسوتا نے کہا کہ بظاہر تو پراسس شروع ہوچکا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ جس طرح کے الیکشن ہونے ہیں سب کو پتہ ہے ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی

چیئرمین پی ٹی ائی نے بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر نام نشر نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔

Leave a reply