عمران خان کا بیان ملک کے لیے خطرناک، سب کو مذمت کرنی چاہیے:رضا گیلانی 81

عمران خان کا بیان ملک کے لیے خطرناک، سب کو مذمت کرنی چاہیے:رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان ملک کے لیے خطرناک ہے، سب کو اس بیان کی مذمت کرنی چاہیے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اپیل ہے وہ اپنا بیان واپس لیں، عمران خان کی طرف سے ایسا بیان آنا ملک کیلئے خطرناک ہے، یہ کہنا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا یہ ملک دشمن ہی کہہ سکتا ہے، بطور پاکستانی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ملک 3 حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کااحترام کیا، ہم نے 1985 میں غلطی کی اور قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں