اسلام آباد ( ہاٹ لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے ، وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج
قوم سےخطاب کریں گے، وزیر اعظم نے آج کابینہ اجلاس میں خط دکھایا،خط کےمندرجات کابینہ کےسامنےرکھےگئے، کابینہ نےوزیراعظم پراعتماد کااظہارکیا، قوم اپوزیشن کومعاف نہیں کرےگی، چھوڑکرجانےوالےاتحادیوں پربھی تبصرہ کریں گےابھی 2روزباقی ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا ک غیرملکی سرمائےوالی اپوزیشن کوقوم معاف نہیں کرےگی، وزیراعظم کےاستعفیٰ کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
