عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

0
118

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست فل بینچ کو ارسال کردی ، جسٹس شجاعت علی خان بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں فل بنچ سماعت کر رہے ہیں،اس درخواست کو بھی فل بنچ میں سماعت کے لیے بھجوا دیتے ہیں ۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایاگیاہے، درخواست بیرسٹر علی ظفراوربیرسٹر گوہر خان کےتوسط سے دائرکی گئی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا ، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا ، درخواست گزار کو اور میری سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ جس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے ، الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے، عدالت کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے ۔

Leave a reply