عمران خان بھی مقروض نکلے

0
75

ہاٹ لائن نیوز: خیبرپختونخوا میں بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے جن کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو مراسلہ جاری کیا ہےجس کیمطابق ماضی میں جلسے کے دوران انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد سیاستدانوں کو جرمانے کیے گئے تاہم 37 امیدواروں نے جرمانے ادا نہیں کیے ۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، مراد سعید، کامران بنگش، سابق وزیراعلیٰ محمود خان،تیمور جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ کے نام شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور جماعت اسلامی کے عنایت اللہ بھی الیکشن کمیشن کےمقروض ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

.

Leave a reply