عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنادی گئی

0
122

ہاٹ لائن نیوز : توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی۔

گزشتہ روز سپیشل آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بالترتیب 14 ، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی اور دونوں کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔ 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

قانونی ماہر راجہ خالد نے ٹوڈے نیوز کو بتایا کہ سماعت کے دوران عمران خان نے 342 کے بیان پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، اور جج کے ساتھ بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا جائے گا، جہاں وہ اپنی سزا کاٹیں گی، جب تک کہ انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت یا رہائی نہیں مل جاتی۔

Leave a reply