
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے آر اواوراپپلیٹ ٹربیونل کافیصلہ برقراررکھنے کا حکم دے دیاہے ۔
بانی پی ٹی آئی کےاین اے 122 اوراین اے 89 سے کاغذات نامزدگی مستردکیےگئے تھے۔