عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکتے

0
177

ہاٹ لائن نیوز : این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کی جانے کی اپیل مسترد کر دی گئی ۔

بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے ۔

عدالت نے بانی چئیرمین کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا , اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نےوکیل پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ ہمیں صرف آپ نے یہ بتانا ہے کہ کیا سابق چئیرمین کی سزا حتم ہوگئی ہے ؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور کیس میں فیصلہ دے رکھا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ وہ کونسا کیس ہے کن وجاہات پر فیصلہ ہوا جس پر وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ وہ توشہ خانہ کیس تھا اور اثاثوں کی قیمتوں متعلق تھا ، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو کہا تھا کہ ٹو دی پوائنٹ بات کریں اس لیے آپ سے تحریری دلائل مانگے تھے وقت کو ضائع نہ کریں ۔مزید 40 اپیلوں پر سماعت کرنی ہے آپکے تحریری دلائل آگئے ہیں ، آپ عدالت کا وقت ضائع نہ کریں آپکے دلائل آگئے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کی ججمنٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی کاغذات کے ساتھ لگائے ہیں ، سپریم کورٹ نے 2021 میں کہہ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس نااہلی کا احتیار نہیں ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ ہمیں یہ بتائیں فیصلہ آگیا ہے تو اسکا وجود ابھی موجود ہے ۔

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت میں بتایا کہ اسطرح فیصل واڈا کا کیس بھی موجود ہے نااہلی کا وہ فیصلہ بھی ساتھ لگایا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہے کہ ایک انسان کو سزائے موت ہوگئی ہے اور آپ کہتے ہے وہ بندہ اپیل میں آجائے تو کیا سزا حتم ہوجائے گی ، 30 نومبر کے بعد جو الیکشن کمیشن میں تبدیلی ہوگی اس کا اطلاق اگلے الیکشن پر ہوگا یہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہیں ۔

Leave a reply