عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ ذمہ دار کون ؟

0
124

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر آل راؤنڈر عماد وسیم کے مداحوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا اس طرح جانا بورڈ کی ناکامی ہے۔

بہت سے صارفین نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ ورلڈ کپ اسکواڈز میں شامل نہ ہونے اور کھلاڑیوں کو لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے کو قرار دیا۔

گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنے عرصے تک میرا ساتھ دیا۔ ملک کی نمائندگی کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

Leave a reply