عماد وسیم بابر اعظم کی اشتہار میں پرفارمنس کے معترف ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے معروف بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بابر اعظم بھی موجود ہیں۔
What a great performance by @babarazam258 in Pepsi’s new ad! Kudos to Pepsi for continuing to bleed green even after all these years!https://t.co/Scwv8WziOg
— Imad Wasim (@simadwasim) May 23, 2022
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’مشروب ساز کمپنی کے اشتہار میں بابر اعظم نے بہترین پرفارمنس دکھائی جبکہ انہوں نے مشروب ساز کمپنی کو ان تمام سالوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے خراج تحسین بھی پیش کیاس‘۔
مشروب ساز کمپنی کے اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لڑکے ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور جیسے ہی وہ بوتل کا ڈھکن کھولتے ہیں تو بابر اعظم چلتے ہوئے آرہے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے ہیں۔
عد ازاں وہ لڑکے بابر اعظم کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ مشروب اب مزید طاقتور ہوگئی ہے جبکہ اشتہار کے آخر میں بابر اعظم بھی مشروب پینا شروع کردیتے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی اس سے قبل بھی کئی اس طرح کے اشتہار بناچکی ہے جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز بھی اپنی پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔