علی محمدخان کےکاغذات نامزدگی درست قرار

0
136

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیئے۔

الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ چسپاں کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply