علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کی کامیابی کو “قبول” کر لیا

0
36

ہاٹ لائن نیوز : گلوکار علی ظفر کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک کثیر ٹیلنٹڈ فنکار ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں کچھ ناقابل فراموش موسیقی و فلمیں دی ہیں۔

اگر چاہت فتح علی خان کی بات کی جائے تو ان کا نیا گانا ’بدو بدی‘ ہر طرف ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اور پوری دنیا ان کا گانا گا رہی ہے۔

لیجنڈ عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا علی ظفر کا تازہ ترین گانا ’بالو بتیاں‘ بھی شاندار بزنس کرچکا ہے اور اسے ایک ماہ میں 19 ملین ویوز ملے ہیں جب کہ ’بدو دی‘ کو 28 ملین ویوز ملے ہیں۔ علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کی بالادستی قبول کر لی ہے۔

Leave a reply