علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کاپشاورجانےسےگریز

0
194
علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کاپشاورجانےسےگریز

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی منگل کی رات سے مانسہرہ میں مقیم ہیں۔

ذرائع کیمطابق علی امین گنڈا پور بھی پشاور نہیں گئے اور پی ٹی آئی کے دونوں رہنما دو روز سے مانسہرہ میں مقیم ہیں۔ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے گھر میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والا ہیلی کاپٹر تاحال مانسہرہ میں موجود ہے۔ تاہم بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی جمعرات کو اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پورکارکنوں کا سامنا کرنے سے پریشان ہیں اسلیے پشاور جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

Leave a reply