علیمہ خان کےبیان پرصدرعارف علوی کاردعمل آگیا

0
95

اسلام آباد : (ہاٹ لائن نیوز )چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان صدر عارف علوی سے مایوس ہیں، جس پر صدر پاکستان کا موقف سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صدر عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر سکے۔ صدر کو 90 دنوں میں انتخابات کرانا تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

علیمہ خان کے بیان پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے گزشتہ رات شدید ردعمل سامنے آیا ، ایوان صدر کے موقف کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ملک میں وقت پر انتخابات چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کو صدر پاکستان نے 6 ستمبر کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ آرٹیکل 48، شق 5 کے تحت آئین صدر کو بااختیار بناتا ہے۔ حکم دیا گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔

صدر مملکت کے موقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی روح کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے عام انتخابات 6 نومبر کو کرائے جائیں۔

Leave a reply