علیمہ خان کوکس نے مایوس کیا؟

1
154

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کمزور ہورہے ہیں ،لیکن ان کے جذبے بلند ہیں ۔

چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ انہیں سائفر کیس میں لمبے عرصے کے لئے جیل میں منتقل کرنے کی تیاری ہورہی ہے ۔

چیرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لئے جگہ نہیں ان کو سہولیات دینے کے لئے پٹیشن دائر کردی ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا ، کسی کی ان سے بات نہیں ہوئی ۔

چیرمین پی ٹی آئی کا وزن بہت کم ہوگیا ہے ، صدر پر مایوس ہیں کہ جو ان کا آئینی کردار تھا وہ نبھا نہیں سکے ۔

صدر نے نوے دن میں الیکشن کروانے تھے اور انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا ، ہمیں جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیجیئے ہم سازش کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔

1 comment

Leave a reply