عسکری ٹارو حملہ کیس میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کے ورانٹ گرفتاری جاری

0
130

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں عسکری ٹاور حملہ، جلاؤ گھیراؤ کیس ٹرائل کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزمان کو جیل میں طلب کر لیا،

عدالت نے عدم پیشی پر طیبہ راجہ سمیت دیگر برضمانت غیر حاضر ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاتی کردئیے،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔

Leave a reply