عزیر بلوچ تین افراد کے قتل کیس میں بری

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی مقامی عدالت نے گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کو تین افراد کے قتل کیس سے بری کر دیا ہے۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے 2009ءمیں چاکیواڑہ تھانےمیں درج مقدمےکافیصلہ سنادیاہےجس میں گینگ وارکےملزم عزیر بلوچ پر پولیس اہلکارسمیت3 افرادکو قتل کرنیکا الزام تھا۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں عزیر بلوچ کو مقدمے میں شامل کیا گیا، مقدمے میں گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کو کیس سے بری کردیا۔