عرفان محسود کی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں سنچری

0
41

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود سو گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کی، مارسیلو نے پاؤں کی انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا جبکہ عرفان محسود نے پاؤں کے انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب زیادہ چھیالیس ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، سو پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں ، جن میں 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ریکارڈز شامل ہیں، اسٹیپ اپس، اسٹرائکس، ہائی جمپ، پش اپس، جمپنگ جیکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی، سٹار چمپس میں ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود نے کہا کہ اب تک سولہ ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں بھارت، ناروے، فرانس، جرمنی، مریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، فن لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔عرفان محسود کے سولہ شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave a reply