عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر نئے میزائل حملے 72

عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر نئے میزائل حملے

عراق کے مغربی علاقے الانبار میں اتحادی فوجیوں کے زیر استعمال عین الاسد نامی فوجی اڈے پر گزشتہ رات نئے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ العربیہ نیٹ ورک نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات غیر ملکی افواج کی تادیر میزبانی کا شرف حاصل کرنے والی فوجی بیس پر چھ میزائل داغے گئے۔ ان میزائلوں کے پھٹنے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بیس پر چھ میزائل گرے۔ یہ فوجی بیس اس وقت عراقی فوجی کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔ عین الاسد بیس ایک مدت سے متعدد بار میزائل یا ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کا ہدف بنتی چلی آ رہی ہے۔ رواں برس 30 اپریل کو اس فوجی اڈے پر دو میزائل داغے گئے جس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔اس حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی مزاحمت کی دیوار نامی ایک غیر معروف گروپ نے قبول کی تھی۔ ذمہ داری قبول کرنے کے لیے گروپ نے ایران نواز ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپلیکشن کا اکاؤنٹ استعمال کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں