عدالت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مہربان

0
67

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور کی ایک مقامی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور کار سرکار میں مداخلت کے دو مختلف مقدمات سے بری کر دیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن صفدر کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے توسط سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں۔

مقامی عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر پولیس سے مبینہ جھگڑے پرسیشن عدالت میں مبینہ اشتعال انگیز تقاریر اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

Leave a reply