عدالت کااظہارافسوس

0
165

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت کا اسلام آباد کے افسران آئی جی، چیف کمشنر اور ایس پی آپریشنز کے پیش نہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ تینوں افسران نہ پیش ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کرایا ، آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے ۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی ۔

Leave a reply