سندھ ہائیکورٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس میں سابق پبلک پراسیکیوٹرنعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس میں سابق پبلک پراسیکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے ایک کارکن نعمان کی اپیل منظورجبکہ کاظم رضا کی اپیل مسترد کردی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان کوعمرقید اورجرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو رینجرزنے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔
ملزمان نے رینجرزانٹروگیشن اورجے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس کے مطابق نعمت رندھاوا کو 2013 میں ناظم آباد کےعلاقے میں قتل کیا گیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے پبلک پراسیکیوٹرکو صحافی ولی بابرکے قتل کی پیروی کے سبب قتل کیا تھا۔