عدالت نےتھانوں کا ریکارڈ مینوئل اورڈیجیٹل کرنے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

0
60

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی ضیاء باجوہ نےمحبوس بچوں کی بازیابی اور تھانوں کا ریکارڈ مینوئل اورڈیجیٹل کرنے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے بچوں کے اغواء میں ملوث گینگز کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا،عدالتی حکم پر تین مغوی بچے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کئے گئے۔۔

جنھیں عدالت نے تینوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا،چیئرمین پی آئی ٹی بی نے پیش کردہ رپورٹ میں موقف اپنایا کہ ہم نے سافٹ بنا کر پولیس کو دیدیا ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنا یا نہ کرنا پولیس کا کام ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون بناتے وقت پارلیمنٹرینز کو اسے پڑھنا چاہئے، بغیر پڑھے اور سمجھے قانون بنا دیا جاتا ہے ،پارلیمنٹیرینز نالیاں اور ترقیاتی کاموں پر ہی توجہ نہ دیں، عدالت اس کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی، ڈی آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو چھوڑنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیاہے۔

Leave a reply