عدالت سے غلط بیانی کا بھیانک انجام

0
136

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت سے حقائق چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر درخواست گزار کو 3لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔

عدالت نے ریونیو افسر کو جرمانے کی رقم وصول کرنے کاحکم دے دیا ۔

عدالت نےجرمانے کی وصول کردہ رقم ڈسٹرکٹ بار کی ڈسپنسری میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ،

عدالت کا کہنا ہے کہ ساٹھ فیصد درخواست گزار عدالت اور وکلاء کوچکردےکرریلیف لینے کے چکر میں ہوتے ہیں ، جب تک انہیں جرمانے نہیں ہوں گے یہ روش ختم نہیں ہوگی۔

درخواست گزار تیمور الحسن کےوکیل سہیل جاوید چغتائی نے دلائل دئیے

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چنیوٹ میں ایک مرلہ دوکان کی ملکیت کےکاغذات میں نام درست نہیں کیاجارہا۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اور فریق مخالف کےدرمیان سول عدالت میں دوکان کی ملکیت کی مقدمہ بازی چل رہی ہے ، فریق مخالف کی درخواست پر سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھاہے ، درخواست گزار نے حقائق چھپاکرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Leave a reply