ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے انجمن مزارعین پنجاب کے سیکرٹری جنرل کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے مہر عبدالستار کی حفاظتی ضمانت 8 جنوری تک منظور کرلی۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت کے عوض 1 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کےلیے مقدمات کا اندارج کیا گیا ، انتخابات میں حصہ لینا آئینی حق ہے، روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات کا اندارج کیا جا رہا ہے، درج مقدمات میں انوسٹی گیشن اداروں کے روبرو پیش ہونا چاہتا ہوں لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔