وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ‘فال آف عمران اِن ڈی چوک’ ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔
"فال آف عمران اِن ڈی چوک “ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 31, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے کیا اور کیا مانگ رہے ہیں؟
انہوں نے مزید لکھا کہ عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔