عجیب پتھر جو سانپ کا زہر چوس لیتا ہے
ہاٹ لائن نیوز : ریاض کے علاقے تیما شہر کے رہائشی سلیمان عوید الشراری کے پاس ایک عجیب پتھر ہے جو سانپ کے زہر کو جذب کر لیتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انکویہ نایاب پتھر اپنے والد سے وراثت میں ملا ہے۔ سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’90 سال قبل ان کے والد نے یہ پتھر سانپ کے پیٹ سے نکالا تھا’۔ “پہلے لوگ سانپ کے کاٹنے کا علاج ایسے پتھر سے کیا کرتے تھے”۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس پتھر کو سانپ کے ڈسنے کے زخم پر رکھ دیا جائے تو درد دور ہو جائے گا کیونکہ یہ پتھر تمام زہر کو جذب کر لے گا۔ ‘آج بھی علاقے کے لوگ میرے پاس سانپ کے ڈسے مریض لاتے ہیں اور میں اللہ کی رضا کے لیے ان کا علاج کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس پتھر کو ہر وقت اپنے پاس رکھتےہیں کیونکہ یہ ایک نایاب اور قیمتی خاندانی ورثہ ہے۔