عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا

0
47

امریکہ: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کی ریاست نبراسکا میں ایک عجیب و غریب منظر دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ ایک امریکی کراؤن وکٹوریہ کار میں ہائی وے پر ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اس نے اپنے ساتھ ایک بیل بھی بیٹھا رکھا تھا۔ اس شخص کو پولیس کی جانب سے روک لیا گیا ۔

نارفولک پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک آدمی کار میں ایک بہت بڑے بیل کے ساتھ ہائی وے سے نیچے جا رہا ہے۔

ویڈیو کلپس میں چھوٹی کار میں بیٹھے ہوئے بڑے بیل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ، جس میں بیل کا پورا جسم، سینگ اور سر ونڈ شیلڈ اور چھت سے نکلے ہوئے دکھائے گئے ہیں ۔

کار ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ خلاف ورزی ہے۔ بیل میرا دوست ہے ، ڈرائیور نے اپنے بیل دوست کو ’’ ہوڈی ہوڈی‘‘ کہہ کر پکارا۔

پولیس نے شہری کو بہت زیادہ جرمانہ عائد کیا اور اس کو آئندہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی ۔

Leave a reply