ہاٹ لائن نیوز : عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ ان کے بھائی عمر ڈار کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیالکوٹ این اے 71 سے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بیوی عروبہ ڈار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ این اے 71 سے خواجہ آصف کے خلاف دونوں ساس بہو نے کاغذات جمع کرائے تھے۔
آر او محمد اقبال سنگھیڑا کے مطابق دونوں امیدواروں پر 4 لاکھ 12 ہزار روپے سوشل سیکورٹی کے واجبات ہیں، دونوں امیدواروں کے پاس گوڈ پور کے علاقے میں کنال کنال کے دو پلاٹ ہیں تاہم دونوں امیدواروں نے ان دو پلاٹوں کا ذکر نہیں کیا۔