عثمان خواجہ کی والدہ کی تصویر وائرل

0
143

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کی ڈیوڈ وارنر سے گلے ملنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں آسٹریلیا نے ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 3-0 سے کلین سویپ کیا۔

آخری ٹیسٹ کی آخری اننگز میں ڈیوڈ وارنر 57 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہو گیا۔

میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ فوزیہ طارق نے ڈیوڈ وارنر کو گلے لگا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں آسٹریلوی کرکٹرز بچپن کے دوست ہیں اور عثمان خواجہ کی والدہ ڈیوڈ وارنر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں خوش کرنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر چونکہ مجھے جانتے ہیں، وہ میری والدہ کو بھی جانتے ہیں۔ میری والدہ ڈیوڈ وارنر سے بہت پیار کرتی ہیں۔

Leave a reply