ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے غزہ میں بچوں کی مدد کے لیے نیا طریقہ اپنایا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی مظالم کا شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کے لیے کپڑے کی ایک مشہور کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
عثمان نےایک برانڈ لانچ کیا، جس میں ٹی شرٹس اور جوتوں کے پرنٹس پر متعدد فلسطینی حامی نعرے درج ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’آزادی ایک انسانی حق ہے‘ اور ’سب کے لیے مساوی زندگی‘ جیسے نعروں سے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کرائی۔
عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ زیادہ سے زیادہ شرٹس خریدی جائیں گی تو اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے یونیسف چلڈرن ان غزہ فنڈ میں منتقل کر دی جائے گی۔