عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کا فرنٹ مین گرفتار 52

عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کا فرنٹ مین گرفتار

لاہور(ہاٹ لائن): پنجاب اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 20 کے چیف انجینیئر وسیم طارق کو گرفتارکرلیا۔

اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے ایک کارروائی میں گریڈ 20 کے چیف انجینیئروسیم طارق کو گرفتارکرلیا۔کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ لاہور میں تعینات وسیم طارق کو مختلف ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔

سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے سابق چیف انجینیئر لاہور نارتھ نے ٹھیکیدار سے 94 لاکھ رشوت وصول کی۔ ملزم کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں