31

عثمان بزدار کےپرنسپل سیکرٹری بھی اینٹی کرپشن کےریڈارپرآگئے

عثمان بزدار کےپرنسپل سیکرٹری بھی اینٹی کرپشن کےریڈارپرآگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری رشوت وصولی کےالزام میں اینٹی کرپشن نےطلب کرلیا۔
رشوت وصولی کےالزام کی تحقیقات کیلئےطاہرخورشیدکوکل طلب کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نےطاہر خورشید کوکل صبح11 بجے طلب کیاہے۔ خیال رہےکہ عثمان بزدار کےپرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید پر ٹرانسفر پوسٹنگ میں رشوت لینےکابھی الزام ہے۔اس کے علاوہ طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز پررشوت وصول کرنےکا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں