عبدالرزاق نے ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادئیے
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ورلڈ کپ 2023ء کے لیے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے ۔
ایک مقامی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ کو فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔
اس سے قبل گزشتہ روز سابق فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا ذکر کیا تھا ، جن میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور بھارت ٹاپ فور میں شامل تھے۔