عام انتخابات کیلیے پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز

0
80

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پولنگ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو ٹریننگ دی جائے گی، یہ ٹریننگ آدھا دن صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔

پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو دو دن کی تربیت دی جائے گی، ٹریننگ 13 جنوری 2024 سے شروع ہوگی اور ٹریننگ سیشن 15 جنوری 2024 کو ختم ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولنگ عملے کو کمپری ہینسو اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں تربیت دی جارہی ہے۔

Leave a reply